care for sister

agar mari behen ik independent larki ha, aur wo mujh par bojh nahi dalna chahti, aur us k bawajood agar usay kisi ki zarorat ha, to chahy wo mujhy bulaey chahay na bulaye, chahy mujhy fone par na bataey chahey mujhy sms par na bataey k usay mari zarorat ha. aur mujhy pata chal jata ha ksi b resource sa k mare behen ko mari zarorat ha , to me apne behen sa contact kar k us ki help karu ge, us k ghar ja kar, ofice ja kar, sms par, email par.

agar wo mujhy mana karti ha us ki zarorat pori karny sa to us me koi harj sharam dushmani ya ghusay ki bat nahi ha. ku k me b literate hu wo b literate, me b independent hu wo b independent ha, me us ki care karti hu k us k kandho ka bojh na barhaou wo meri care karti ha k wo mary kandho ka bojh na barhey.

This is not carelessness this is called care. and I love my sisters.

care for brother

agar mujhy mary bhai ki care ha aur usay kisi ki zarorat ha, to chahy wo mujhy bulaey chahay na bulaye, chahy mujhy fone par na bataey chahey mujhy sms par na bataey k usay mari zarorat ha. aur mujhy pata chal jata ha ksi b resource sa k mary bhai ko mari zarorat ha , to me apny bhai sa contact kar k us ki help karu ge, us k ghar ja kar, ofice ja kar, sms par, email par.

care for wife

agar mujhy mari bevi ki care ha, ya mujhy mari bevi sa muhabbat ha to me us k sath time spend karny me boriat nahi mehsos karu ga. me dosri aurto sa apny nafs ko khush nahi karu ga, me apni bv sa har wo lazzat hasil karu ga jo ik mard ko aurat sa chahiey hoti ha. physical ya emotinal. har wo chez jo islam me aik mard sirf apni bv sa hi hasil kary to sawab ha . agar dosri aurat sa hasil kary to gunnah.

and if i am not doing this then i dont care for my wife or i dont love her or i dont want to make her happy.

care for mother

agar insan ko kisi ki care hoti ha to wo apni bhook piyaas time ya kam ki parwa nahi karta.

agar mujhy mari maa ki parwa ha to me apni bhok ko nazar andaz karu ge, ofice time par pohchny ki parwa nahi karu ge, road par trafic ki parwa nahi karu ge, ofice sa late hony ki parwa nahi karu ge. me wo kam karu ge jis ki mari maa ko zaroorat ha.

this is reality and truth. And I love my mother most.

life is not good as we think.

Many people strive to achieve positive, happy living through persuasion, so they learn the definition of persuasion in their everyday lives and activities. Many of them achieve it with no problem but many more find that they need someone to help point the way and provide some good personality development tips.

Chocolates – I Always Like to eat!!!

Normally I do not like to eat more chocolates because they are rich in fructose – a fruit sugar. And I just hate more sweetness to take in. But the chocolates which i always like to eat are CHOCODATES. They have a very thin layer of chocolate, inside it a date then an almond – Just a great combination.
These are the Chocodates actually I always like to eat. It has very small layer of chocolate. They are the best combination of Chocolate, Dates and Almond.
They are available in different range dark, white and milk.

Chocodates

Chocodates

Sweet Chocolates - simply delicious arabian delights

Sweet Chocolates - simply delicious arabian delights

Chocodate is a layer of rich milk chocolate covering a velvety Arabian date, filled with a crisp golden roasted almond. A unique taste of the Orient.

Chocodate is a layer of rich milk chocolate covering a velvety Arabian date, filled with a crisp golden roasted almond. A unique taste of the Orient.

Chocodate for sharing

Chocodates for sharing

Chocodates for sharing

موت کی تمنا

اگر گناہوں کی کثرت ہو جائے ،فتنے امنڈنے لگیں اور مصیبت میں پڑنے کا خوف ہو تومومن اپنے دین کو بچانے اور فتنوں سے خلاصی پانے کیلئے موت کی تمنا کرسکتا

ہے جیساکہ

حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ……( ایسے زمانہ میں ) زمین کا اندرونی حصہ تمہارے لئے زمین کے بیرونی حصہ سے بہتر ہے۔ ﴿ جامع ترمذی شریف ،حدیث نمبر:2435

عجیب اپنی یہ زندگی ہے

عجیب اپنی یہ زندگی ہے
سمیٹو جتنا بکھر رہی ہے
ہم ایک پل کو بھی جی نہ پائے
یہ لمحہ لمحہ گزر رہی ہے
عجیب اپنی یہ زندگی ہے
ہیں خواہشوں کے ہی پیچھے بھاگے
حسرتوں کو گلے لگائے
یہ آج آنکھوں میں جو نمی ہے
یہ اپنے خوابوں کی بے بسی ہے
دلوں کی باتیں جو کہ نہ  پا یے
ہمارے آنسو جو بہ نہ پا یے
تمہارے جانے کی بعد ہم بھی کہیں
سکوں  سہ کہی رہ نہ  پا یے
ہر ایک راستے پر روک رہی ہے
ہماری چاہت بھٹک رہی ہے
عجیب اپنی یہ زندگی ہے

Facebook

Facebook blamed for growing divorces

Lawyer says 30 cases she handled involved site

London: The social networking website Facebook is being blamed for a growing number of divorces in Britain as married partners are caught cheating online.

A lawyer said how every divorce she had dealt with in the past nine months had involved the social networking website, according to The Sun.

Nowadays, even flirty messages and photos of new lovers after a split are being used by former spouses as “ammunition” in divorce proceedings.

Lawyers are advising couples to stop using Facebook and sites such as Second Life, Illicit Encounters and Friends Reunited until legal proceedings are finalised.

Emma Patel, of Hart Scales and Hodges Solicitors, in Surrey, has dealt with 30 divorces since May, and all involved Facebook.

What effect does Facebook have on relationships? Has it become a way for partners to check up on one another? Should messages and photos be allowed as evidence during divorce proceedngs? Tell us what you think by posting a comment below.

http://gulfnews.com/news/world/uk/facebook-blamed-for-growing-divorces-1.750522

2010 ka akhri din

This is my annual post, the last post of 2010. and here i will sum up, what happened in my life in that year and look ahead to what’s going to happen in 2011. I do this so I can have a handy record that I can get to in seconds.
First month of 2010 was not good, after the month of march that year starts bringing me alot of happiness, in my personal life as well as in my career. Thanks to ALLAH for each and everything.

Many days was very good, few days was bad. this year i got sick 4 times.
This Year, I read almost 52 great Informative books on Islam, Life, and Science.I learn alot from those books. and i have change my life too much, beacuse i have implemented 80% in my life, that i read from books. Books are the best friends of a person. I spend my free time with books.
This year i didnt watch Television. as compared to past years. Only 2% of my time of 2010 i sit infront of tv to watch it.
I spend alot of my time on internet, for reading articles and news all around the world.

This year was nice. and I pray ALLAH, the coming year 2011 bring alot of happiness for my loved one,family, and friends.and take away all our sorrows and problems from our life. Make us powerfull,happy and healthy,wealthy. and A good MUSLIMS as ALLAH says in QURAN. Ameen

ايک سوچ

کبھی کبھی ميرے دل ميں يوں خيال آتا ہے
دنيا جسے ميں بسيرا انسانوں کا سمجھتا تھا

کہيں يہ اُس ہی جہنم کا ايک کونا تو نہيں
کہ دہکتے پتھر ہوں گے جس کے انگارے

جس الاؤ ميں انسان جلائے جائيں گے
بد اعماليوں بد فعليوں کے نتيجہ ميں

پر ميں کانپ اُٹھتا ہوں يہ سوچ آتے ہی
آنسو ميرے چہرے پہ ڈھلک جاتے ہيں

 

قیدی اذہان

انسان علم کی وسعت نظری سے محروم ہوا۔ خیالات کی کوٹھری سے نکل کر نظریات کے قید خانہ میں بند ہوا۔جب میںدُنیا کی نگاہوں سے ہٹ کر مشاہدہ کرتا ہوں۔ مجھے ہر ذہن قیدی سا دکھائی دیتا ہے۔ ایسا خود ساختہ قیدی؛ جو خود کو قید کے تصور سے آزاد سمجھتا ہے۔ہم سزا دوسروں کو دیتے ہیں۔ یہ نہیں جانتے، مشقت کے پتھر خود بھی ڈھانے ہیں۔
معاشرے میں نظر دوڑائیے، گنتی کے چند افراد کے سواءہر فرد پیدائشی ہائی جیک ہوتا ہے۔قید کے خیالات میں سوچ کے تصورات تنگ ہوئے۔ آزادی کے نام پہ قید تنہائی وصول پائی۔
دُنیا میں سب سے زیادہ ظلم مذہب پر ڈھایا گیا۔ نعرہ مذہب کا ٹھہرا، مفاد ذاتی پایا۔ ایک دورتھا، مذہب کے نام پہ اقتدار و وسائل پہ قابض ہوتے۔ آج وسائل و اقتدار کے نام پر مذہب پہ قابض۔
ہمیشہ اِک نعرہ سنتے ہیں۔ کفار اسلام کو مٹا دینے کے در پہ ہیں۔ ہم ہر شےءکو اسلام دشمنی سے منسوب کرتے ہیں۔ کبھی ا س نگاہ سے اپنے اعمال پر غور کیا؟ مسلماں خود کتنااسلام کُشی پہ ہیں! دُنیا کو دلچسپی خزانے کے صندوق سے نہیں۔ صندوق کا تالا توڑنے اور خزانہ چرا لیجانے سے ہوتی ہے۔ لٹیروں کی مذہب میں دلچسپی نہیں ہوتی۔ اُنکی توجہ لوٹ لینا ہے۔ ”اسلام کو خطرہ“ اور ”اسلام سے خطرہ“ کا فلسفہ یہی تو ہے۔ خزانے تک رسائی محفوظ ذرائع سے ہو۔پہلوان خود کو طاقتور دِکھانا چاہتا ہے۔ جب وُہ بوڑھا ہو جاتا ہے تو دماغ کے شر سے طاقتور کو کمزور سے لڑوا کر کمزور کرتا ہے اور خود کی دھاک علاقہ بھر میں بٹھواتا ہے۔
جب سے دُنیا کی تجارت ڈالر سے منسلک ہوئی تو سوچ بھی محبت سے پیسہ بن گئی۔رشتوں میں سوچ پیسہ ہتھیا لینا تک محدود ہے۔ خود کمانے تک نہیں۔آج کا انسان ہیمنگ برڈ[۱]ہے۔ اُسکے سواءکچھ نہیں۔ اُسکی پرواز اور رس چوسنے پر غور کرنا۔اُڑتے اُڑتے وُہ پرندہ پھول پر آتا ہے۔ پر پھڑپھڑاتے ہوئے ہی پھول کا رس چوستا ہے اور فوراً کہیں اور محو پرواز ہو جاتا ہے۔ تب انسان کو اپنی سماعت پر احساس ہوتا ہے کہ اُسکے کان باقی پرندوں کی آواز سن نہ سکتے تھے۔ اس قدر تیز آواز کے ساتھ آمد و رخصت ہوئی کہ انسان کچھ سوچ ہی نہیں پاتا۔وُہ پرندہ اطمینان سے کسی شاخ پر بیٹھنا تو درکنار ٹھہرتا بھی نہیں۔ دُنیا کا یہ سب سے چھوٹا پرندہ شمار ہوا ہے۔
آج کا انسان قلعہ کی زندگی میں بستا ہے۔ قلعوں میں بند انسان کی مشاہدہ گاہ قلعہ کی فصیل رہ گئی۔ حقیقت میں دُنیا کیا ہے؟ یا تو ہم جاننا ہی نہیں چاہتے یا ہم مکمل ناواقف ہو چلے۔ دفاتر کے اوقات نے ہمیں جسمانی قیدی بنادیا۔ انسان صرف گنتی میں مصروف مگر اُسکے تصرف میں کچھ نہیں۔ بیچارہ انسان اب آدمی بھی نہ رہا تو کیا رہا۔ اُساتذہ کس علم کے تحت طلبا کی سوچ بنا رہے ہیں۔ خون دے نہیں ، نچوڑ رہے ہیں۔ہمارا نوجوان اپنی آبائی مٹی میں زرخیزی پیدا کرنے کی بجائے اُسکو ہمیشہ کے لیے خیر باد کہہ رہا ہے۔ اسلام جس قدر سادگی رکھتا تھا۔برہمنی سوچ نے اُس قدر اِسکو مشکل ترین بنا دیا۔ میں نہیں سمجھ پایا، انسان ننگے بدن کی پوجا کیوں کرتا ہے؟ ڈرائینگ روم کے فیصلے، ہجوم میں تصاویر بنوا کر مدد کرنا؛ لوگوں کے مسائل حل نہیں کرتے ۔

آج ہم ڈولہ شاہ کے چوہوں کی طرح ذہنی طور پر اپنے سر ایک خول میں رکھ کر ڈھال رہے ہیں۔ فوج میں حکم کی تعمیل ورنہ پٹھو لگوا کر اس کا عادی بنانا ہے۔ ملازمین کا افسر کو انکار انکوائری بھگتنا یا ملازمت سے ہاتھ صاف کروانا ہے۔دیہی علاقوں میں دوسروں کو سیکنڈلز میں ملوث کرنا اور خود کو پاک صاف سمجھنا۔مدارس کی تعلیم میں فرقہ واریت ،ا سکولوں میںگنتیوں کے چکر،خبروں کی بلا تصدیق بھرمار، کتابوں کی بلاتحقیق اشاعت کا فروغ، مجاورانہ نظام کا کاروباری انداز، مذہبی تنطیمات کی اشاعت دین مگر اُنکے معاملاتِ دُنیا کا بد تر ہونا، سیاسی جماعتیں او رسربراہان کا ایسا پاک شفاف ہونا، جیسے اُن کو کل ہی جنم دیا گیا ہو، اللہ سے بھڑ کر تعویذ و گنڈوں پر اعتبار،ایسے روپ اختیار کرنا کہ تسبیح ہزار دانوں والی داہنے ہاتھ میں، نمازیں لمبی سجدے طویل مگر دوسروں کے متعلق دل میں بغض رکھنا اور اپنے اندر حسد اور کینہ کوٹ کوٹ کر بھرنا۔ ایک سوچ ہے کہ مرد عورت کو ہراساں کرتا ہے مگر کیا عورت اپنے بیہودہ لباس سے مرد کو ہراساں نہیں کرتی؟ اس کی بھی تو کوئی سزا ہونی چاہیے۔آزادی عورت محدود نعرہ ہے۔ توہین عورت پر ہم آزادی ئِ عورت کے خلاف ہیں۔توہین رسالت پر ہم آزادی ئِ رائے کے خلاف ہے۔ کیا توہین کا نام آزادی ہے یا آزاری؟

میں کس کس زاویہ سے بیان کروں۔ آج انسان کی سوچ اُلجھی اور پریشان اس لیے ہیں کہ اُسکی ڈوری کسی اور کے ہاتھ میں ہے۔ لوگ اپنے دماغ، فہم، فراست اور مشاہدہ سے نہیں سمجھتے۔ کٹھ پتلیاں عمر بھر پتلی تماشا دکھاتی ہیں۔ چند ذہین مگر تخریبی ذہنوں نے پتلی تماشا خوب چلا رکھا ہے۔


مذہب کے قیدی، معاشرہ کے قیدی، خاندان کے قیدی،خیالات کے قیدی، نظام کے قیدی۔ بس! ہر سلسلہ میں قید در قید کو مقد ر سمجھتے ہیں۔جس کو ہم قید گردانتے ہیں۔ دراصل وُہی ہماری آزادی ہے۔ جس آزادی کی ہم تمنا رکھتے ہیں ہمارے ذہن اُس آزادی کے بد ترین قیدی ہیں۔


کُھلے دِل سے سوچوں تو ذہن کھلتا ہے۔ یوں دُنیا کی حقیقت آشکار ہوتی ہے۔ انسان بند ذہنوں میں جھگڑے مول لیتا ہے۔ نئی دُنیا میں انسان مسکراتے ہوئے جھگڑے ٹال دیتا ہے۔ اختلاف سے بچو، احترام کو اپناﺅ۔ آپ کے اندر کی دُنیا سنور اُٹھے گی۔ آہستہ آہستہ نئے نئے خیالات کا سمندر اُمڈ پڑے گا۔ مگر زبان خود بخود خاموش رہنے لگے گی۔ جس نے حسن دیکھا ہے۔ وُہ حسن کے نظارے میں محو رہتا ہے۔ مگر بیان نہیں کرپاتا۔
(فرخ نور)


:حوالہ جات
[۱] ہیمنگ برڈ: یہ پرندہ سیاہ و گہرے نیلے رنگ کا ہے۔ جو پھولوں والے مقامات پر نظرآتا ہے ۔جوڑا بنائے بغیر ملتا ہے۔ صوبہ پنجاب میں یہ اکثر نظر آتا ہے۔اس کی شوخ و تیز آواز آمد کا پتہ دیتی ہے۔پہچان یہ ہے کہ اُڑتے اُڑتے کسی پھول کا رس چوس رہا ہوگا۔ شاخ پر بیٹھتا نہیں۔شاخ پر حد چند سیکنڈز کے لیے ٹھہرتا ہے۔

خیالات

خیالات کے بے ہنگم ہجوم میں سوچتاہوں، کہوںتوکیا کہوں۔ پھول کی خوشبو سحر انگیز تاثیر رکھتی ہے۔ لفظوں کے اثرات مابعد ضبطِ تحریرکیاگل کھلا رہے ہیں .

اداس جان بوجھ کر نہیں ہوتے۔

شہاب نامہ

از

قدرت اللہ شہاب

جموں میں پلیگ

گرمیوں کا موسم تھا اور جموں شہر میں طاؤن کی وبا بڑی شدت سے پُھوٹی ہوئی تھی۔ اکبر اسلامیہ ہائی سکول میں چوتھی جماعت کے کلاس روم کی صفائی کا کام میرے ذمہ تھا۔ ایک روز چُھٹی کے وقت جب میں اکیلا کمرے کی صفائی کر رہا تھا ، تو ایک ڈیسک کے نیچے ایک مرا ہوا چُوہا پڑا ملا۔ میں نے اُسے دُم سے پکڑ کر اُٹھایا ، باہر لا کر اُسے زور سے ہوا میں گُھمایا اور سڑک کے کنارے جھاڑیوں میں پھینک دیا۔ یہ دیکھ کر لال دین زور سے پُھنکارا ، اور اپنی لنگڑی ٹانگ گھسیٹتا ہوا دُور کھڑا ہو کر زور زور سے چلانے لگا۔ لال دین ہمارے سکول کا واحد چپڑاسی تھا۔ وہ گھنٹہ بھی بجاتا تھا ، لڑکوں کو پانی بھی پلاتا تھا اور چھابڑی لگا کر بسکٹ اور باسی پکوڑیاں بھی بیچا کرتا تھا۔

ارے بد بخت ! لال دین چلا رہا تھا ، “ یہ تو پلیگ کا چُوہا تھا۔ اِسے کیوں ہاتھ لگایا؟ اب خود بھی مرو گے ، ہمیں بھی مارو گے۔“

اپنی لاٹھی پر ٹیک لگا کر کھڑے ہی کھڑے لال دین نے پلیگ کے مرض پر ایک مفصل تقریر کر ڈالی۔ پہلے تیز بُخار چڑھے گا۔ پھر طاؤن کی گلٹی نمودار ہوگی ، رفتہ رفتہ وہ مکئی کے بُھٹے جتنی بڑی ہو جائے گی ۔ جسم سُوج کر کُپا ہو جائے گا۔ ناک ، کان اور مُنہ سے خُون ٹپکے گا ۔ گلٹی سے پیپ بہے گی اور چار پانچ دن مین اللہ اللہ خیر سلا ہو جائے گی۔

چند روز بعد میں ریذیڈنسی روڈ پر گھوم رہا تھا کہ اچانک ایک چُوہا تیز تیز بھاگتا ہوا سڑک پر آیا ۔ کچھ دیر رُک کر وہ شرابیوں کی طرح لڑکھڑایا۔ دو چار بار زمین پر لوٹ لگائی اور پھر دھپ سے اوندھے مُنہ لیٹ گیا۔ میں نے پاس جا کر اُسے پاؤں سے ہلایا تو وہ مر چُکا تھا۔ بے خیالی میں مَیں نے اُسے دُم سے پکڑا اور اُٹھا کر سڑک کے کنارے ڈال دیا۔ چند راہگیر جو دُور کھڑے یہ تماشہ دیکھ رہے تھے، پُکار پُکار کر کہنے لگے، “پلیگ کا چُوہا ، پلیگ کا چُوہا۔ گھر جا کر جلدی نہاؤ ، ورنہ گلٹی نکل آئے گی۔“

ان لوگوں نے بھی پلیگ کی جملہ علامات پر حسبِ توفیق روشنی ڈالی اور میرے عِلم میں خاطر خواہ اضافہ کیا۔

ان دِنوں جموں شہر میں ہر روز دس دس پندرہ پندرہ لوگ طاؤن سے مرتے تھے ۔ گلی کُوچوں میں چاروں طرف خوف ہی خوف چھایا ہوا نظر آتا تھا۔ گاہک دکانوں کا کن انکھیوں سے جائزہ لیتے تھے کہ کہیں بوریوں اور ڈبوں اور کنستروں کے آس پاس چُوہے تو نہیں گُھوم رہے۔ دُکاندار گاہکوں کو شک و شبہ سے گُھورتے تھے کہ ان کے ہاں پلیگ کا کیس تو نہیں ہوا۔ لوگوں نے ایک دُوسرے کے کے گھر آنا جانا اور ملنا جُلنا ترک کر دیا تھا۔ سڑک پر راہگیر ایک دُوسرے سے دامن بچا بچا کر چلتے تھے۔ شہر کا ہر مکان دُوسروں سے کٹ کٹا کر الگ تھلگ ایک قلعہ سا بنا ہوا تھا ، جس میں پھٹی پھٹی سہمی آنکھوں والے محصُور لوگ چُپ چاپ اپنی اپنی گِلٹی کا انتظار کر رہے تھے۔ میونسپل کمیٹی والے درو دیوار سُونگھ سُونگھ کر پلیگ کے مریضوں کا سُراغ لگاتے تھے۔ جہاں اُن کا چھاپہ کامیاب رہتا تھا ، وہاں وہ علی بابا چالیس چور کی مرجینا کی طرح دروازے پر سفید چُونے کا نشان بنا دیتے تھے۔ تھوڑی بہت رشوت دے کر یہ نشان اپنے مکان سے مٹوایا اور اغیار کے دروازوں پر بھی لگوایا جا سکتا تھا۔ پلیگ کے عذاب میں مبتلا ہو کر مریض تو اکثر موت کی سزا پاتا تھا۔ باقی گھر والے مفرور مجرموں کی طرح مُنہ چُھپائے پھرتے تھے۔ ایک دُوسرے سے ہاتھ ملانے کا رواج بھی بہت کم ہو گیا تھا۔ لوگ دُور ہی دُور سے سلام دُعا کر کے رسمِ مروت پُوری کر لیتے تھے۔

یکے بعد دیگرے دو طاؤن زدہ چُوہوں کو ہاتھ لگانے کے باوجود جب میرے تن بدن میں کوئی گِلٹی نمودار نہ ہوئی تو میرا دل شیر ہوگیا۔ اپنے اِردگرد سہمے ہوئے ہراساں چہرے دیکھ کر ہنسی آنے لگی۔ اور اُن کی بے بسی سے شہ پا کر رفتہ رفتہ میرے دل میں خوف کی جگہ نئے نئے منصوبے سر اُٹھانے لگے۔ رگھوناتھ بازار میں حکیم گورندتہ مل کی دکان تھی۔ ایک روز حکیم صاحب اپنی کُرسی پر اکیلے بیٹھے اپنی ناک پر بار بار بیٹھنے والی مکھیاں اُڑا رہے تھے۔ مَیں اُن کے ساتھ لگ کر کھڑا ہو گیا اور گھبراہٹ کے لہجے میں بولا، “حکیم صاحب! پلیگ کی دوا چاہئے، بہت جلد۔“

پلیگ کا نام سُن کر حکم صاحب چونکے اور ڈانٹ کر کہنے لگے، “چھاتی پر کیوں چڑھے آتے ہو؟ دُور کھڑے ہو کر بات کرو۔ کس کو پلیگ ہے؟“

مَیں نے رُوئی کا گولہ ٹنکچر آیوڈین میں تَر کر کے ایک میلی سی پٹی کے ساتھ اپنی بغل میں باندھا ہوا تھا۔ مَیں کھسک کر حکیم صاحب کے اور بھی قریب ہوگیا اور آستین میں سے بازُو نکال کر اپنی بغل معائنہ کے لئے ان کے مُنہ کے قریب لانے لگا تو اُن کی آنکھیں خوف سے اُبل کر باہر کی طرف لڑھک آئیں۔

حکیم صاحب بوکھلا کر اتنے زور سے اُٹھے کہ کُرسی کھٹاک سے اُلٹ کر پیچھے کی طرف گرگئی۔ دُکان کے اندر دُور کھڑے ہو کر وہ چیخنے لگے، “یہ دُکان ہے دُکان۔ چُھوت کی بیماریوں کا ہسپتال نہیں۔ فورا باہر نکلو اور ہسپتال جا کر حاضر ہو جاؤ ورنہ بُلاتا ہوں ابھی پولیس والوں کو۔“

حکیم صاحب کی میز پر گُلقند کا مرتبان پڑا تھا۔ مَیں نے جلدی جلدی ڈھکنا اُٹھایا اور شیرے میں لت پت گُلقند کی ایک مُٹھی بھر کر دکان سے باہر چلا آیا۔

I want to visit all these …

Makka

Madeena

Hazrat Yousuf Alah-e-salam’s Palace in Misr

Behr-e-Mayyat

and all historical places written in Quran.

and then i want to visit

شیخ سعدی شیرازی

شیخ سعدی شیرازی کی کتاب گلستان بڑی ہی زبردست کتاب ہے ۔ دنیا کی شاید ہی کوئی ایسی زبان ہو جس میں اس کتاب کا ترجمہ نہ کیا گیا ہو ۔

اس کتاب میں شیخ سعدی نے علم ومعرفت اور حکمت ودانائی کے جوہر بکھیرے ہیں ۔ پہلے یہ کتاب سکول کے نصاب میں شامل تھی لیکن اب صرف مدارس اسلامیہ تک محدود ہوکر رہ گئی ہے۔ اس کتاب کے مقدمے میں شیخ سعدی نے لکھا ہے کہ اس کتاب کی شہرت مشرق اور مغرب میں ہوگی۔

آج سے چند سال قبل جب میں نے اس کتاب کی ایک دو فصلیں سبقا سبقا پڑھی تھیں اس وقت مجھے اس کتاب کے علاہ کوئی دوسری کتاب اتنی عجیب نہیں لگی۔ اس کتاب میں حکمت ودانائی کی عجیب عجیب باتیں مختلف کہانیوں ،اقوال،اور اشعار  کے ذریعے سکھائی گئی ہیں ۔میں کچھ اقوال زریں جو اس کتاب سے ماخوذ ہیں پیش کررہا ہوں ۔ ویسے ان اقوال کو اس کتاب میں کہانی کے ساتھ اگر پڑھا جائے تو تب اصل بات دماغ میں صحیح طور اترتی ہے۔

زندگی کی درازی کا راز صبر میں پوشیدہ ہے۔

اگر تم چاہتے ہو کہ تمہارا نام باقی رہے تو اولاد کو اچھے اخلاق سکھاو۔

موتی اگر کیچڑ میں بھی گر جائے تو بھی قیمتی ہے اور گرد اگر آسمان پر بھی چڑھ جائے تو بھی بےقیمت ہے۔

دشمن سے ہمیشہ بچو اور دوست سے اس وقت جب وہ تمہاری تعریف کرنے لگے۔

اگر چڑیوں میں اتحاد ہوجائے تو وہ شیر کی کھال اتار سکتی ہیں۔

عقل مند اس وقت تک نہیں بولتا جب تک خاموشی نہیں ہوجاتی۔

رزق کی کمی اور زیادتی دونوں ہی برائی کی طرف لے جاتی ہیں۔

دنیا داری نام ہے اللہ سے غافل ہوجانے کا،ضروریات زندگی اور بال بچوں کی پرورش کرنا دنیا داری نہیں۔

مصیبت کو پوشیدہ رکھنا جوانمردی ہے۔

مطالعہ غم اور اداسی کا بہتری علاج ہے۔

اچھی عادات کی مالکہ نیک اور پاسا عورت اگر فقیر کے گھر میں بھی ہو تو اسے بھی بادشاہ بنا دیتی ہے۔