نکاح ایک امانت


اسلام نے نکاح کو ایک معاہدہ قرار دے کر بھی اس امر کی طرف اشارہ کیا ہے :

وَأَخَذْنَ مِنكُم مِّيثَاقًا غَلِيظًاO

’’اور تمہاری عورتیں تم سے مضبوط عہد لے چکی ہیںo‘‘

القرآن، النساء، 4 : 21

اس ’’مضبوط عہد‘‘ کی تفسیر خود حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حجۃ الوداع کے خطبے میں یوں فرمائی :

اتقوا اﷲ في النساء فانکم اخذتموهن بامانة اﷲ.

’’عورتوں کے بارے میں اللہ سے ڈرو، کیونکہ تم نے اُنہیں اللہ تعالیٰ کی طرف سے بطور امانت لیا ہے۔‘‘

گویا نکاح کو ایک امانت قرار دیا ہے اور جیسے ہر ایک معاہدے میں دونوں فریقوں کے کچھ حقوق ہوتے ہیں اور ان پر کچھ ذمہ داریاں بھی عائد ہوتی ہیں، اسی طرح امانت کا حال ہے۔ چونکہ نکاح ایک معاہدہ اور ایک امانت ہے، اس لیے جیسے مرد کے عورت پر بعض حقوق ہیں، ویسے ہی عورت کی طرف سے اس کے ذمے بعض فرائض بھی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ سب سے پہلے عورتوں سے گھریلو زندگی میں نیکی اور انصاف کا سلوک کرنے کا حکم دیا گیا۔ اس حسن سلوک کی تاکید کرتے ہوئے حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا :

خيرکم خيرکم لأهله.

’’تم میں سے اچھا وہی ہے جو اپنے اہل (یعنی بیوی بچوں) کے لیے اچھا ہے۔‘‘

وَلاَ تُمْسِكُوهُنَّ ضِرَارًا لَّتَعْتَدُواْ وَمَن يَفْعَلْ ذَلِكَ فَقَدْ ظَلَمَ نَفْسَهُ وَلاَ تَتَّخِذُواْ آيَاتِ اللّهِ هُزُوًا.

’’اور ان کو ضرر پہنچانے اور زیادتی کرنے کے لئے نہ روکے رکھو۔ جو ایسا کرے گا اس نے گویا اپنے آپ پر ظلم کیا اور اللہ کے احکام کو مذاق نہ بنا لو۔‘‘

.

Advertisements

One comment on “نکاح ایک امانت

  1. اگر چہ اسلام كى نظر ميں طلاق ايك جائز اور شرعى امر ہے ليكن اسى كے ساتھ اسے بدترين اور نہايت ناپسنديدہ فعل قرارديا گيا ہے _ امام جعفرصادق (ع) فرماتے ہيں : شادى كيجئے ليكن طلاق نہ ديجئے كيونكہ طلاق واقع ہونے سے عرش خدا لرز جاتا ہے _ ()
    حضرت امام جعفر صادق (ع) يہ بھى فرماتے ہيں : خداوند عالم اس گھر كو دوست ركھتا ہے جہاں شادى انجام پائے اور اسے وہ گھر ناپسند ہے جہاں طلاق دى جائے _ خدا كے نزديك سب سے زيادہ قابل نفرت اور ناپسنديدہ چيز طلاق ہے _ ()

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s